لندن………برطانیہ میں راتھریم سیکس اسکینڈل کیس میں ملوث مجرمان کو مجموعی طور پر 102 برس قید کی سزا سنادی گئی۔ یہ افراد کم عمر بچیوں کے جنسی استحصال کے مجرم قرار پائے ہیں۔
شیفیلڈ کراؤن کورٹ نے گینگ کے سرغنہ ارشد حسین کو 35 برس قید جب کہ اسکینڈل میں ملوث دیگر مجرموں کو 25 سال سے 18 ماہ تک کی قید کی سزا سنائی۔جرم میں شریک افراد میں بشارت حسین، بنارس حسین، قربان علی، کیرن مک گریگر اور شیلی ڈیوس شامل ہیں۔راتھریم سیکس گرومنگ گروہ کے ارکان 16 سال سے زائد عرصے تک 15 کم عمر بچیوں سے جنسی زیادتی اور انہیں جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کے مجرم قرار پائے ۔امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ ان مجرموں سے برطانوی شہریت بھی واپس لے کر ملک بدر کردیا جائے گا۔