counter easy hit

حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ناکام ، پی ٹی آئی کا موقف درست: عمران خان

corrected: Imran Khan

corrected: Imran Khan

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ اسکیم ٹیکس بچانے والوں کو فائدہ دینے کیلئے بنائی گئی تھی ، اس اسکیم سے ٹیکس دینے والوں کو سزا دی گئی
اسلام آباد (یس اُردو) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ناکام ہو گئی ، تحریک انصاف کا موقف ایک بار پھر درست ثابت ہوا ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے بنائے جانے والی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ناکام ہوگئی ہے۔ اس اسکیم کی ناکامی سے تحریک انصاف کا موقف ایک بار پھر درست ثابت ہو گیا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ یہ اسکیم ٹیکس بچانے والوں کو فائدہ دینے کیلئے بنائی گئی تھی ، اس اسکیم سے ٹیکس دینے والوں کو سزا دی گئی ۔