پشاورکے نواحی گاؤں بیلہ میں نجی اسکول کے ساتویں جماعت کے طالبعلم سلمان نے اپنی ہی بندوق سے خود کو گولی مار لی
پشاور (یس اُردو) پشاور کے نواحی گاؤں گل بیلہ میں ساتویں جماعت کے طالب علم نے سکول میں خودکشی کر لی ۔
کمسن ذہن ، اسلحے کی فراوانی ، گیارہ سالہ طالبعلم نے اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ پشاورکے نواحی گاؤں بیلہ میں نجی اسکول کے ساتویں جماعت کے طالبعلم سلمان نے خود کو گولی مار لی ۔ پولیس کے مطابق طالبعلم روزانہ بندوق لے کر اسکول آتا اور اسے چوکیدار کے پاس چھوڑ جاتا تھا، آج بریک کے دوران چوکیدار کی عدم موجودگی پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی ختم کر ڈالی ۔تھانہ داؤدزئی نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے خیبرمیڈیکل کالج منتقل کر دی ہے