بھارت میں جنونی ہندو تمام حدیں پار کرنے لگے۔ مہاراشٹرا میں شیو سینا کے مقامی رہنما نے خاتون ٹریفک اہلکار پر بھرے بازار میں تھپڑوں کی بارش کر دی۔
مہاراشٹرا: (یس اُردو) اخلاقیات سے عاری انتہا پسند ہندو خواتین پر تشدد کرنے سے بھی باز نہ آئے۔ ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانی میں ٹریفک پولیس کے خاتون اہلکار نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر انتہا پسند ہندو رہنما ششی کانت کلگودے کو روکا تو انہوں نے خاتون اہلکار پر تشدد کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیو سینا کے مقامی لیڈر نے خاتون کو بھرے بازار میں تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ شہری خاتون اہلکار کو چھڑانے کے بجائے تماشا دیکھتے رہے۔ پولیس نے شیو سینا کے رہنما کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔