لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) مخالفت برائے مخالفت کی سیاست ملک وقوم کیلئے نقصان دہ ہے ،تنقیدبرائے تنقیدکے بجائے تنقیدبرائے اصلاح ہونی چاہئے ،سیاست میں رواداری اور محبت کو پروان چڑھاناچاہئے ناکہ ایک دوسرے کیخلاف نازیباالفاظ کا استعمال کرکے لوگوں کوتماشانہیں دکھاناچاہئے ،ان خیالات کا اظہارممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عمران اشرف پسوال گجرنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ اختلاف رائے اور مخالفت میں واضح فرق ہے ،لیکن افسوس چندناسمجھ لوگ اختلاف رائے کے بجائے مخالفت پراترآئے ہیں جو علاقہ کیلئے نیک شگون نہیں ،برسراقتدارلوگ سابقہ حکمرانوں پرتنقیدکرنے کے بجائے عوام کی خدمت کرکے اپنااچھاپن ثابت کریں ،لالہ موسیٰ سمیت حلقہ این اے 106کے عوام اڑھائی سالوں سے وعدوں اور دعوؤں کوپوراہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔