کھاریاں(نیئر صدیقی سے) کھاریاں بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری خالد حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ لینڈ ریکارڈ سنٹر کھاریاں میں بنیادی سہولیات فی الفور فراہم کی جائیں۔ وکلاء اور بزرگ شہریوں کیلئے الگ کاؤنٹر قائم کیا جائے، خواتین اور دیگر سائلان کے بیٹھنے کیلئے چیئرز ، شیڈ اور پینے کے پانی کا بندوبست کیا جائے۔ اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کہ اگر لینڈ ریکارڈ سنٹر کھاریاں میں جاری کرپشن کا خاتمہ نہ کیا گیا تو دوبارہ تالے لگوا دیں گے۔یاد رہے کہ دو دن قبل بڑھتی ہوئی عوامی شکایات پر ایکشن نہ لینے پر کھاریاں بار کے وکلاء نے لینڈ ریکارڈ سنٹرکے تمام دفاتر کو تالے لگوا دئیے تھے جو کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرلینڈ ریکارڈ/اسسٹنٹ کلکٹر مریم بتول اور انچارج سنٹر طارق محمود کی یقین دہانی پر کھول دئیے گئے۔