پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کا آغاز کر رہے ہیں :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (یس اُردو) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کے نواحی علاقہ تومیر میں پارٹی رکنیت سازی مہم کا افتتاح کردیا ۔ اہل علاقہ کی طرف سے گائے کا تحفہ ۔ عمران خان کا کہنا تھا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کا آغاز کررہے ہیں ۔ اسلام آباد کی یونین کونسل 8 میں پارٹی رکنیت سازی کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اب ٹیلی فون کے ذریعے ممبرشپ اور ووٹنگ ہو گی ، کوئی بھی الیکشن لڑ کر پارٹی میں اوپر آسکے گا ، یہ ایک میرٹ کا نظام ہے ، سب کو کہتا ہوں ممپر شپ حاصل کریں ، اب 7 سے 8 لاکھ ممبرز شپ ہو چکی ہیں ۔ مران خان نے کہا کہ پارٹی میں میرٹ صرف انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے ہی آ سکتا ہے ، پی ٹی آئی کے سوا کسی جماعت میں جمہوری نظام نہیں ہے ۔ دوسری پارٹیوں کو الیکشن کا راستہ دکھا رہے ہیں ۔ ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ پارٹی کی لیڈرشپ جس پر کرپشن کے کیسز ہوں وہ آزاد احتساب نہیں چاہے گی ۔ نیب کا چیئرمین دونوں پارٹیوں کے متفقہ فیصلے سے منتخب کیا گیا ۔ دونوں پارٹیاں نیب سے خوفزدہ ہیں ۔ اس موقع پر گاؤں کے لوگوں نے عمران خان کو گائے کا تحفہ دیا ۔