اداکار عامر خان لیجنڈ گلوکار کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
مبمئی: (یس اُردو) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار عامر خان فلمدنگل کے بعد گلوکار کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ فلم ساز انوراگ باسو کے ساتھ ملاقات میں اس نئی فلم کے بارے میں عامر خان کی گفتگو ہوئی ہے۔ اس سے پہلے اس فلم کے لیے رنبیر کپور کا نام تجویز کیا جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ ان دنوں امریکا میں مقیم ہیں جہاں وہ اپنا وزن کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ عامر خان نے فلم دنگل کے لئے اپنا وزن 95 کلو تک بڑھایا تھا۔