counter easy hit

راہول گاندھی، کیجری وال اور دیگر 5 پر بغاوت کا مقدمہ

Rahul, Kejriwal

Rahul, Kejriwal

نئی دلی………بھارت کی جواہر لعل نہرو یونی ورسٹی میں کشمیریوں کےحق میں تقریب منعقد کرنے والے گرفتار طالبعلموں کی حمایت پر کانگریس رہنما،راہول گاندھی،دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور دیگر 5 بھارتی رہنمائوں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع ریڈی میں سرورنگر پولیس اسٹیشن میں کانگریس کےنائب صدر راہول گاندھی، دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور دیگر 5 رہنماؤں کے خلاف پرچہ کاٹ دیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ یہ سیاستداں جواہر لعل نہرو یونی ورسٹی کے گرفتار طلبا کی مدد کررہے تھے۔17 فروری کو کانپور میں بی جے پی کے کچھ عہدیداروں نے راہول گاندھی پر جواہر لعل نہرو یونی ورسٹی کے گرفتار طلبا کی حمایت کے الزام میں ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس کے انکار کے باعث ایسا نہ ہوسکا تھا۔