بیروت ……آپ نے بہت سے دریا دیکھے ہونگے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا انوکھا دریا دیکھا رہے ہیں جو شاید آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔
لبنان کے شہر بیروت میں کچرے کے تھیلوں کا ڈھیرجو دور سے کسی دریا کی مانند دیکھائی دیتا ہے۔ گذشتہ سال جولائی میں لبنان میں واقع کچرے کے ڈمپ کے بھر جانے کے بعداس کو بندکر دیا گیا تھاتاہم حکومت کی جانب سے کوئی متبادل جگہ فراہم نہ کیے جانے کے باعث بیروت میں کچرے کا انبار لگ گیا اور ایک دریا کا منظر پیش کرنے لگا ۔کوڑا کرکٹ کاڈھیر جہاں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتا ہے وہیں شہر کی خوبصورتی کو بھی ماند کر دیتا ہے اور لبنان کے شہری بھی آج کل کچھ ایسی ہی صورتحال سے دوچار ہیں۔