کوٹلہ قاسم خاں (شمشاد چوہدری )آدھا سال گزرنے کو ہے بلدیاتی ادارے اپنا کام شروع نہ کرسکے آخر یہ کب پراسس مکمل ہوگا ایسے لگتا ہے جیسے حکومت بلدیاتی الیکشن کروا کر بلدیاتی اداروں کوا ختیار دینے سے قاصر ہے معروف قانون دان PTIکے راہنما ملک جاوید اختر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حیرانی والی بات ہے عرصہ گزر گیا مگر بلدیاتی اداروں نے کام شروع نہ کیا تو پھر الیکشن کروانے کی کیا ضرورت تھی انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں سے خوشحالی آتی ہے اور عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوتے ہیں بلدیاتی اداروں کا پراسس جلد مکمل ہونا ضروری ہے اور انکی اختیارات دینے ہیں حکومت مخلص اور نیک نیتی کا مظاہرہ کرے