بیونس آئرس …..ارجنٹائن میں ایکسٹریم اینڈورو ریسنگ کے عالمی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہر بائیک رائیڈرز مشکل اور دشوار گزار راستوں کر پار کرنے کی کوشش کرتے دِکھائی دئیے، تاہم جیت کے حقدار برطانیہ کے رائیڈر قرار پائے۔
ارجنٹائن کے شہرPinamarمیں ریڈ بُل کے تحت پہلی بار منعقد ہونیوالی اس ریس میں دنیا بھر نے 14ٹیموں نے شرکت کر رہے ہیں، جس میں رائیڈرز ریتیلے راستوں اور پتھریلی رکاوٹوں کو پار کرتے رہے، جن میں کچھ تو ناکام ہوئے اور کچھ کومزید آگے بڑھنے کا موقع مل گیا۔
صرف یہی نہیں بلکہ اس ریس میں ٹائروں سے بنا روڈ اوردرختوں کے تنوں کو کاٹ کر ان کے ٹکڑے بھی ریسنگ ٹریک پر بچھائے گئے تھے۔ ریس کے اختتام پربرطانیہ کے جونی واکرکو لِیڈ ملی جبکہ امریکہ کے کولٹن ہاکردوسرے نمبر پر اورکوڈی ویب کو تیسری پوزیشن مِلی۔