لاس اینجلس …..خوف اور دہشت سے بھرپور نئی برٹش انڈین ہارر فلم دی اَدر سائیڈ آف دی ڈور کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ہدایتکار جوہینز رابرٹ کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ننھے بچے اولیورکے گِرد گھومتی ہے جس کی موت کے بعد اس کی ماں اُسے مُردوں کی دنیا سے واپس لانے کی فرسودہ روایت کا سہارا لیتی ہے اور اسی دوران مُردوں کی دنیا کا دروازہ کھول کو سب گھر والوں کو خطرے کی نظر کر دیتی ہے۔ روئی ایٹکن اور الیگزینڈر ایجا کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار سارہ وین کیلیس نبھا رہی ہیں، دیگر کاسٹ میں جیریمی سِسٹو، صوفیہ روسِنکی، جیویئر بوٹیٹ اور لاگن کرینن شامل ہیں۔فلم 4مارچ کوامریکی سنیما گھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے۔