لاپاز…….بولیویا میں معذور افراد نے احتجاج کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے خود کو پُل سے لٹکا لیا۔بولیویا میں 72ڈالرماہانہ وظیفے کی بندش کے خلاف معذور افراد سڑکوں سراپائے احتجاج بن گئے اور کمر کس کر سڑکوں پر نکل آئے۔
اپنے مطالبات منوانے کیلئے وہیل چیئر پر بیٹھے مظاہرین نے رسی کی مدد سے اپنے آپ کو وہیل چیئر سمیت فضامیں معلق کر لیا اور پُل سے اسی انداز میں لٹک کر اپنی مانگیں منوانے کی جدو جہد کرتے دکھائی دئیے جبکہ ان مظاہرین نے اپنے مطالبات پیش کرنے کیلئے اعلیٰ حکام سے ملاقات کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم کر کے ان کا وظیفہ بحال نہ کیا گیا تو وہیل چیئرزکی مدد سے وہ بولیویا کے دارلحکومت لاپازتک مارچ کرینگے۔