counter easy hit

جھل مگسی، دو گروہوں میں تصادم، علاقے میں کشیدگی

Jhal Magsi

Jhal Magsi

جھل مگسی……بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں دو گروہوں میں مسلحہ تصادم کے بعد کشیدگی تاحال برقرار ہے جس وجہ سے عام افراد کو مشکلات درپیش ہیں۔
جھل مگسی میںمسلح تصادم کے واقعہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث پتری۔گاجان۔ گنداواہ سڑک عام آ مدورفت کےلئےبند ہوگئی ہے اور اس صورتحال کے باعث پتری، گاجان اور ملحقہ دیہاتوں کےطلباء کو گنداواہ میں میٹرک امتحان دینےجانےمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔متاثر ہونے والے طلباء کا کہنا ہے وہ اس صورتحال کے باعث امتحان دینے کے لئے گنداواہ نہیں جا سکتے۔طلبہ نے مطالبہ کیاکہ ان کے لئے متبادل بندوبست کیا جائے تاکہ ان کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔یاد رہےگزشتہ روز جھل مگسی میں ہونے والے واقعہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔