کراچی…… نیب نے احتساب عدالت میں سیکریٹری وومین ڈویلپمنٹ بدر جمیل میندھرو کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے جسے عدالت نےسماعت کےلیے منظورکرلیا۔
کراچی کی احتساب عدالت میں سیکریٹری وومین ڈویلپمنٹ بدر جمیل میندھرو کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا، سیکریٹری بدر جمیل میندھر سمیت چار ملزمان پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرلیا، بدر جمیل میندھرو پر آمدنی سے زیادہ اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔نیب افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنے 3 ساتھیوں شہباز سومرو، محمد فاروق اور فہیم الدین کے ساتھ ملکر کرپشن کی اور ملزم کے دو ساتھی فاروق اور فہیم الدین مفرور ہیں جبکہ ملزمان بدر جمیل میندھرو اور شہباز سومرو عبوری ضمانت پر ہیں