جدہ…….. کراچی میںجہاں دودھ کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئی ہے وہی سعودی عرب میں دودھ،چاول چینی پنیر،کوکنگ آئل ،چکن اور درآمد گوشت کی قیمتوں میں ایک چوتھائی کمی ہو گئیں ہیں۔
سعودی وزارت تجارت اور صنعت کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس جنوری میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں26فی صد کمی دیکھنے میں آئی۔ سعودی عرب میںغذائی اشیاء کی وافر فراہمی سے ہول سیل قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔رواں برس موسم کی شدت سے فصلوں سے کو کوئی نقصان نہیں ہوا جس سے اشیاء کی وافر جنس میسر ہے۔