counter easy hit

کراچی میں زندگی کی خوشیاں پھر لوٹ آئیں

Karachi then return

Karachi then return

بہتر حکمت عملی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کے باعث روشنیوں کے شہر کراچی میں بازاروں میں ریل پیل ، ہنستے مسکراتے مطمئن چہرے ، زندگی جیسے ایک بار پھر مسکرانے لگی ہو
کراچی (یس اُردو) کراچی میں زندگی ایک بار پھر مسکراتی ہوئی لوٹ رہی ہے ، غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روشنیوں کے شہر میں جاری آپریشن کے باعث جرائم کی شرح میں کمی آئی جبکہ تسلی بخش حالات کے باعث پراپرٹی کی قیمت میں ریکارڈ تیئس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔بہتر حکمت عملی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کے باعث روشنیوں کے شہر کراچی میں بازاروں میں ریل پیل ، ہنستے مسکراتے مطمئن چہرے ، زندگی جیسے ایک بار پھر مسکرانے لگی ہو ۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہر میں جائیداد کی قیمتوں میں گزشتہ سال 23 فیصد تک ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ، ایسے علاقے جہاں کبھی امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے لوگ گھر بیچنے پر مجبور تھے وہاں اب دوبارہ مکان خریدے جا رہے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کراچی میں 134 رہائشی اور کمرشل منصوبے شروع ہوئے ، 2014 میں یہ تعداد 106 جبکہ 2013 میں صرف 72 منصوبے بنے جبکہ کراچی میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے ۔پولیس ڈیٹا کے مطابق 2015 میں کراچی میں 650 افراد کو قتل کیا گیا جو 2013 کے مقابلے میں قتل کی یہ وارداتیں 75 فیصد کم تھیں ، بھتا خوری کے واقعات میں 80 فیصد اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں 90 فیصد کمی ہوئی ۔