کالا شاہ کاکو انٹرچینج کے قریب دھند کی وجہ سے گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، حادثے میں سو سے زائد افراد زخمی
شیخوپورہ (یس اُردو ) کالاشاہ کاکو انٹر چینج پر شدید دھند کی وجہ سے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوگئے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ شدید دھند کی وجہ سے پیش آیا ۔ ڈرائیورز کو دھند کی وجہ سے ڈرائیونگ میں مشکلات پیش آ رہی تھیں جس کے باعث انہیں احتیاط سے ڈرائیونگ کی ہدایت بھی کی گئی تھی ، حادثہ اتنا شدید تھا کہ متعدد افراد گاڑیوں کے اندر پھنس کر رہ گئے اور باہر نہ نکل سکے ۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے مرنے والوں کی میتیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ موٹر وے پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے