لاہور…….پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کر دی، تاہم مسافر مطمئن نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کرایوں میں زیادہ کمی ہونی چاہیے تھی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے کرایوں میں کمی کے لیے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کیے، جو کامیاب رہے۔ انتظامیہ کے مطابق حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس پر ٹرانسپورٹرز نے عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اب حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق ہی کرایے وصول کر ہے ہیں۔دوسری جانب مسافرکرایوں میں مزید کمی چاہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے مطابق کرایے اب بھی زیادہ ہیں۔اُدھر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے بھی اربن روٹ کے کرایوں میں 6 سے 12 فیصد تک کمی کر دی ہے۔