ٹوکیو……… آج کے جدید دور میں جہاں روبوٹس نے انسانوں کے بہت سے کاموں کی ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے، وہیں اب روبوٹس ریسلنگ کے اکھاڑے میں بھی انسانوں کی جگہ لیتے نظر آرہے ہیں۔
ایسا ہی ایک منظرجاپان میں دیکھا گیا جہاں روبوٹس کی ریسلنگ کے لئے اکھا ڑہ سج گیا۔ریسلنگ کے اس میدان میں روبوٹ کسی ماہر پہلوانوں کی طرح داؤ پیچ لڑاتے اور ایک دوسرے کو شکست دیتے نظر آئے۔ماہرین کے مطابق ان ریسلر روبوٹس میں ایسے سینسرز مو جود ہیں جن کی مدد سے یہ اپنے مخالف کے وار کو شنا خت کر کے جو ابی حملہ کر تے ہیں۔یہ روبوٹ مختلف ہتھیاروں کے ذریعے اپنے مد مقابل کو مات دیتے ہیں اور پیچھے کی جانب دھکیلتے ہوئے اپنی برتری ثابت کرتے ہیں۔روبوٹس کے اس انوکھے مقابلے کو دیکھنے شائقین کی ایک بڑی تعداد موقع پر موجود تھی۔