counter easy hit

مسجد حرام : تمام وہیل چیئرجدید سہولتوں سے آراستہ کردی گئیں

Mosque: cyyrjdyd

Mosque: cyyrjdyd

مکہ مکرمہ………سعودی عرب میں مسجد حرام اور مسجد نبوی کے ذمہ دار ادارے نے سات اہم وجوہات کی بناء پر معذور اور معمر حجاج ومعتمرین کے لیے استعمال کی جانے والی پرانے ماڈل کی وہیل چیئرکو جدید خصوصیات کی حامل چیئرسے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق حرمین کے نگران ادارے نے تمام پرانی وہیل چیئر مسجد حرام میں لانے سے روکتے ہوئے ان کی جگہ نئی اور جدید سہولیات سے لیس چیئر کی مفت فراہمی شروع کردی ہے۔حرمین شریفین کے امور کے ڈائریکٹر مشہور المنعمی نے بتایا کہ ادارے نے پرانے ماڈل کی تمام وہیل چیئرز کو مسجد حرام سے نکالنے اور ان کی جگہ نئی اور جدید سہولیات سے آراستہ چیئرز کی مفت فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔پرانی وہیل چیئرز کو مفت میں نئی چیئرز میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولت اور نقل وحرکت کی آسانی فراہم کی جاسکے۔خیال رہے مسجد حرام میں حجاج ومعتمرین کا وہیل چیئرز کا استعمال شاہ عبدالعزیز کے دور میں ہوا۔