چمن……موسم بہار نے بلوچستان کی زمین کو نئے رنگوں میں رنگ دیاہے۔ان دنوں عارضی نرسیوں میں قیمتی پودوں کی فروخت بھی اپنےعروج پر ہے۔
سردموسم کے بعد بہارکی دستک نے بلوچستان کی پتھریلی زمین کوبھی رنگ برنگی پھولوں سے سجادیاہے۔گملوں میں ننھے پودے عارضی نرسیوں کامنظرپیش کررہےہیں۔باغبان مال روڈ،بائی پاس اورتاج روڈ سمیت شہرکے مختلف مقامات پر ان قیمتی پھلداردرختوں کے پودے فروخت کے لئے سجائے نظرآتےہیں۔جہاں شبئی،الائچی، چنبیلی ،روسی گل، شہتوت ،مالٹا،بادام ،سیب ،گلاب، موتیا، رات کی رانی اوردن کاراجا کے خریداروں کےلئےدستیاب ہیں۔باغبان کہتےہیں کہ قیمتی اورتناوردرخت بنانے کے لئے پودوں کی ایک جوڑی 12ہزارسے15000ہزارروپے تک فروخت کی جاتی ہے۔گھروں اوردفاترکوپھولوں سے سجانے کے لئے شہری گلی محلوں میں پھرنے والےریڑھی بانوں سے بھی پودے خریدرہےہیں ۔