پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کی تو ملزموں نے فائرنگ کر دی ، جوابی کارروائی میں ایک مارا گیا ، مرنے والے کے ورثا نے پولیس کیخلاف شدید احتجاج کیا
حیدر آباد (یس اُردو) حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ، دوسری جانب ورثا نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مقبرہ لنک روڈ پر ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ۔ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے ۔ مرنے والے ڈاکو کی شناخت کامران قریشی عرف کوڈو کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم قتل ، اقدام قتل اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھا ، سندھ حکومت نے اسکی زندہ یا مردہ گرفتاری پر دس لاکھ روپے انعام بھی مقرر کر رکھا تھا ۔ دوسری طرف کامران قریشی کے ورثا نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے کامران کو گھر سے گرفتار کرنے کے بعد مقابلے میں مار دیا ۔