counter easy hit

امریکا نے جرمنی کے ساتھ تجارت میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا

overtaken France

overtaken France

واشنگٹن……… امریکا نے جرمنی کے ساتھ تجارت کے شعبے میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا،گزشتہ چار دہائیوں میں پہلی مرتبہ امریکا جرمنی کا اہم ترین تجارتی پارٹنر بن گیا ۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق شہر ویز باڈن میں قائم جرمن دفتر شماریات نے بتایا کہ 2015ء کے دوران جرمنی اور امریکا کے مابین ہونے والی تجارت کا حجم 173.2 ارب یورو رہا۔ امریکا سے قبل فرانس اور جرمنی اہم ترین تجارتی ساتھی تھے۔ گزشتہ برس ان دونوں ممالک کے درمیان 170.1 ارب یورو کی تجارت ہوئی تھی۔