جیکب آباد ….جیکب آباد میں اینٹی کرپشن پولیس نے کارروائی کر کے فوڈ انسپکٹر کو خرد برد کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔
اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول کی نشاندہی پر ٹھُل فوڈ سینٹر پر چھاپہ ماراگیا اور ٹھل فوڈ سینٹر کے انچارج عبدالعزیز نوناری کو گند م کی خرید و فروخت میں پانچ کروڑ روپے خرد برد کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اینٹی کرپشن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم کو کل اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا جائے گا۔