متعدد رہنمائوں کا ایکٹ پر ناراضگی کا اظہار ، متعدد شقوں کو غیر شرعی قرار دے دیا
اسلام آباد (یس اُردو ) اسلام نظریاتی کونسل کےچیئرمین اور ارکان پنجاب کے تحفظ نسواں ایکٹ پر برس پڑے ۔ ایکٹ پر شق وار غور کے دوران گرما گرم ریمارکس دیئے گئے ، اسلامی نظریاتی کونسل کا پنجاب کے تحفظ نسواں ایکٹ پر شدید برہمی کا اظہار ۔ بعض شقیں غیر شرعی قرار ، بیشتر ارکان کا ایکٹ کو مسترد کرنے پر اصرار ۔ ذرائع کےمطابق اسلامی نظریاتی کونسل کےاجلاس میں ارکان نے پنجاب کے تحفظ نسواں ایکٹ پر رائے دی کہ اس کی بعض شقیں شریعت سے متصادم ہیں ۔ تحفظ خواتین کے نام پر غیر اسلامی قانون سازی قبول نہیں ۔ پنجاب اسمبلی کو بل کی منظوری سے پہلے اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لینی چاہیئے تھی ۔ بیشتر ارکان نے تحفظ نسواں ایکٹ کو مسترد کرنےکی تجویز دی تاہم علامہ افتخار نقوی نے اس کی مخالفت کی کہ ایکٹ مسترد کرنے سے معاشرے میں محاذ آرائی پیدا ہوگی ۔ مولانا شیرانی ایکٹ پر کونسل کی سفارشات کا پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے ۔