کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلواما کے علاقے ترال میں بھارتی فوج نے رہائشی علاقے پر دھاوا بول دیا اور تین بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا
پلواما (یس اُردو) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین بے گناہ شہری شہید ہو گئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلواما کے علاقے ترال میں بھارتی فوج نے رہائشی علاقے پر دھاوا بول دیا اور شیلنگ سے ایک گھر کو تباہ کر دیا ، واقعے میں تین بے گناہ کشمیری شہید ہو گئے ، تینوں افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں ، کشمیری شہری واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد مظاہرین کی بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔