سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا قائد ایم کیو ایم کے کرتوت ہیں کہ ماضی کی محب وطن سیاسی جماعت آج را کی ایجنٹ بن گئی ہے۔ اپنی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا نام ابھی نہیں رکھا۔
کراچی (یس اُردو) سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے کراچی کی سیاسی صورتحال میں ہلچل مچا دی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا ایم کیو ایم چھوڑنے کیلئے کوئی دباؤ نہیں تھا میں سینیٹر تھا اور ذمہ داریاں نبھا رہا تھا ۔ نہ میرے پاس کبھی شوگر ملز ، نہ شادی ہالز ہیں ۔ ایم کیو ایم اس نے چھوڑٰی جس کو لات مار کر نکالا گیا۔ میں نے سینیٹر شپ اور رابطہ کمیٹی چھوڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ 2008 میں پی پی حکومت آئی ، قائد کی ہدایت پر ایم کیو ایم حکومت کا حصہ بنی اور ہم نے اس دوران 4 بار حکومت کو چھوڑا زرادری نے اس دوران جرنیلوں کو آفر کی کہ ملک کا نظام سنبھال لیں ۔