چیئرمیں پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ جب تک بھارتی حکومت کی جانب سے باقائدہ سیکورٹی کلیئرنس نہیں دی جاتی ۔ ٹی 20 ولڈ کپ میں ٹیم بھجوانا مشکل ہے ۔ کہتے ہیں ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم کپتان تبدیل نہیں کیا جائے گا۔
لاہور: (یس اُردو) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیئے بھارت میں ٹیم بھجوانے کا فیصلہ ہندوستانی حکومت کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس کے بعد کیا جائے گا۔ ایشیا کپ میں بری کارکردگی کے بعد کپتان کی تبدیلی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کہ تبدیلی ضرور آئے گی لیکن ورلڈ کپ کے بعد ہو گی ۔ شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ سلیکشن کے حوالے سے کسی پر کوئی دباؤ نہیں ہے میں اور آفریدی دونوں پٹھان ہیں اور ہم بات سے نہیں مکرتے۔