گجرات ( علی بھٹی سے ) پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ آسمانوں سے چھونے لگی ، حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمت میں واضح کمی کا اعلان کیا ہے ، جس کے بعد امید کی جارہی تھی ، کہ اس کا براہ راست فائدہ عوام کو اشیاء خوردونوش میں آمد ورفت کے کرایہ کی صورت میں براہ راست عوام کوملے گا ، مگر اشیاء خوردونوش کی قیمت میں نہ تو کمی ہوئی ہے بلکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے ، مرغی کا گوشت جو کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں سے کمی سے قبل 170روپے فروخت ہورہاتھا ، اس کی قیمت اب بڑھ کر 198روپے فی کلو ہوگئی ہے ، ڈیزل پٹرول کی قیمتیں کم ہورہی ہیں ، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ، کرایوں اور خوردونوش اشیاء میں کمی نہ ہونے پر عوام بھی مایوسی کا اظہار کررہے ہیں ۔