لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے دوران تفتیش انکشافات پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ رینجرز حکام نے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز کو تفتیش کیلئے طلب کر لیا۔
کراچی: (یس اُردو) کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار عزیر جان بلوچ سے ہونے والی تفتیش کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ رینجرز نے لیاری سے منتخب پیپلز پارٹی کی خاتون رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز کو تفتیش کے لیے 4 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ خاتون رکن سندھ اسمبلی کو طلب کرنے کی اطلاع وزیر اعلی سندھ کے سیکریٹری کو بھی دی گئی ہے۔ رینجرز کی جانب سے ثانیہ ناز کو طلبی کے لئے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ان سے عزیر بلوچ کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کرنی ہے۔ ثانیہ ناز صوبائی حلقہ پی ایس 109 لیاری سے ممبر صوبائی اسمبلی ہیں۔