پلڈاٹ نے ملک کے مختلف صوبوں میں قانون کی حکمرانی، انصاف اور امن و امان سے متعلق سروے رپورٹ جاری کر دی۔ قانون کی حکمرانی میں خیبر پختونخوا پہلے نمبر پر ہے، امن و امان میں پنجاب بازی لے گیا۔ سندھ سرکار کو آخری نمبر دیا گیا ہے، بلوچستان بھی سندھ سے آگے نکل گیا ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پلڈاٹ کی جانب سے جاری کردہ سروے رپورٹ کے مطابق، قانون کی حکمرانی میں خیبر پختونخوا پہلے نمبر پر ہے، امن و امان میں پنجاب بازی لے گیا ہے، سائیں سرکار تمام حکومتوں میں آخری نمبر پر ہے۔ بلوچستان بھی آگے نگل گیا ہے۔ کرپشن نہ ہونے اور حکومت تک عوام کی رسائی میں خیبر پختونخوا سب سے آگے رہا۔ بنیادی حقوق کی فراہمی، حکومتی اختیارات پر قدغن سمیت دیوانی اور فوجداری نظام انصاف میں بھی خیبر پختونخوا بازی لے گیا ہے۔دوسری جانب سروے کے مطابق امن و امان کی صورتحال اور ضابطے کے نفاذ میں پنجاب پہلے نمبر پر رہا لیکن سندھ سے ایک بھی اچھی خبر نہیں آئی۔ کرپشن کے خاتمے سے لیکر بنیادی حقوق کی فراہمی اور فوجداری نظام انصاف تک سندھ سب معاملات میں سب صوبوں سے پیچھے رہا۔