counter easy hit

بھارت کے لذیذ کھانوں نے شہریت حاصل کرنے پر مجبور کیا: عدنان سمیع

: Adnan Sami

: Adnan Sami

پاکستان سے رشتہ ختم کرنے والے عدنان سمیع کا میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں بھارتی ثقافت اور کھانوں نے شہریت کے حصول کے لیے مجبور کیا
ممبئی (یس اُردو) ابتدائی طور پر پاکستان سے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارت کے لذیذ کھانوں کی وجہ سے ہندوستانی شہریت حاصل کی ۔پاکستان سے رشتہ ختم کرنے والے عدنان سمیع کا میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں بھارتی ثقافت اور کھانے بہت پسند ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستان یا کہیں اور رہنے کی بجائے انڈیا کو ترجیح دی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں بھارت کے ایک ایک کونے اور ثقافت سے بے حد پیار ہے اور وہ ایک ہندوستانی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔