سنجے دت کا کہنا تھا کہ قید کے دوران بچوں سے نہ ملنے کا فیصلہ اپنے دل پر پتھر رکھ کر کیا کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کہ بچے ان کو خستہ حالت میں دیکھیں
ممبئی (یس اُردو) بالی ووڈ اداکار سنجے دت جو کہ حالیہ دنوں میں ہی اپنی تین سالہ قید کے بعد جیل سے رہا ہوئے ہیں ، انہوں نے جیل کے دوران اپنے بچوں سے ملاقات نہیں کی ۔بالی ووڈ اداکار کا رہائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کے بچے انہیں قید میں دیکھیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے قید کے دوران بچوں سے نہ ملنے کا فیصلہ اپنے دل پر پتھر رکھ کر کیا کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کہ بچے ان کو خستہ حالت میں دیکھیں ۔ذرائع کے مطابق جیل کے دوران بچوں سے ملاقات نہ کرنے کے فیصلے پر اداکار کی بیوی نے ان کا نا صرف ساتھ دیا تھا بلکہ ان کے اس اقدم کو بھی سراہا تھا