counter easy hit

بھارت کا یو ایس کمیشن کے تین ارکان کو ویزے جاری کرنے سے انکار

 US Commission

US Commission

مذہبی آزادی کا جائزہ لینے کے لیے قائم یو ایس کمیشن کے تین رکنی وفد نے بھارت کے دورے کے دوران سرکاری اہلکاروں ، مذہبی رہنماؤں اور سماجی کارکنوں سے ملنا تھا
نئی دہلی (یس اُردو) انسانی حقوق کی پامالی کے مرتکب بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر سامنے آیا ہے ، بھارت نے اقلیتوں پر مظالم کےخلاف بولنے پر امریکا کے مذہبی کمیشن کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کر دیا ۔مذہبی آزادی کا جائزہ لینے کے لیے قائم یو ایس کمیشن کے تین ارکان کو بھارتی سرکار نے ویزہ جاری کرنے سے انکار کر دیا ، کمیشن کے تین ارکان نے ایک ہفتے کے دورے کے دوران سرکاری اہلکاروں ، مذہبی رہنماؤں اور سماجی کارکنوں سے ملنا تھا ۔ کمیشن کے سربراہ روبرٹ جارج کا کہنا ہے کہ جمہوری ملک ہونے کے ناطے بھارت کو ویزے جاری کرنا چاہیے تھے ، فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی ہے ۔