ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )جائیداد ہتھیانے کے لئے با اثر افراد کا بھابھی کو وحشیانہ تشدد ،پولیس مقدمہ درج ہو نے کے باوجود با اثر ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ،متاثرہ خاتون اور لواحقین کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں ایک ہفتہ سے زیر علاج ہاؤسنگ کالونی ننکانہ صاحب کی رہائشی گلشن شہزادی اور اسکی بیوہ ماں زینب بی بی نے میڈیا کوبتایا کہ گلشن شہزادی کے خاوند محمداعجاز کے دو بھائیوں سجاد احمد اور یسین عرف ہیرا وغیرہ نے اسکی جائیداد ہتھیانے کے لیے تشددکر کے نہ صرف اعجاز احمد کو ذہنی مریض بنا ڈالا ہے بلکہ جائیدادان کے نام نہ کرنے کی پادا ش میں اعجاز احمد کی بیوی گلشن شہزادی کو مار مار کر ادھ مواکر دیا ہے اور ملزمان اعجاز احمد کے اہل خانہ اور اسکی ساس کوقتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ پولیس مظلوم خاندان کی مدد کرنے کی بجائے با اثر ملزم کے ساتھ ساز بازہو چکی ہے ،متاثرہ خاتون ،والدہ اورلواحقین نے پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے