ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )غازی ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی ،شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل کے الزام میں پھانسی پانے والے غازی ممتاز قادری کی سزا کے خلاف جماعت اہل سنت ،مجلس تحفظ ختم نبوت اور دیگر مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت علامہ ڈاکٹر محب النبی طاہر ،حاجی عبد الحمید رحمانی اور مہر نا صر اسلم ایڈووکیٹ نے کی ،ریلی جامع مسجد سراجیہ انڈہ تالاب سے شروع ہو ئی جو ریلوے روڈ ،بیری والا چوک اور دوآبہ چوک سے ہوتی ہوئی میلاد چوک(گول چکر) پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غازی ممتاز قادری کی سزا کے حکومتی فیصلے کے خلاف نعرے درج تھے ،ریلی کے شرکاء نے گونواز گو،ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے ،غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے اور دوسرے نعرے لگائے ،میلاد چوک میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محب النبی طاہر اور دیگر مقررین نے کہا کہ نبی رحمت ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے ،کوئی بھی غیرت مند مسلمان اپنے پیارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا ،اپنی نبی ﷺ کی شان پر کٹ مرنا ہر مسلمان کی اولین خواہش ہے ،مقررین نے غازی ممتاز قادری کو سزا دینے پروفاقی حکومت بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا