ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )پولیو مہم14مارچ سے شروع ہو گی۔جس میں 2لاکھ 36ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان پولیو لا علاج مرض اور عمر بھر کی معذوری ہے۔ ویکسین ہی پولیو سے بچاؤ کا واحد اور محفوظ طریقہ ہے۔ پولیومہم میں اپنے5 سال تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان نے پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں کیا۔ ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان نے مزید کہا کہ ضلع میں پولیو مہم 14مارچ سے شروع ہو کر 18مارچ تک جاری رہے گی جس کے لئے 551ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ننکانہ میں کل 2لاکھ 36ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں جائیں گے۔ ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خان نے مزید کہا کہ موبائیل ٹیموں سمیت ٹرانزٹ پوائنٹس اور فکسڈ سنٹرز تشکیل دے دیے گئے ہیں جہاں محکمہ صحت کا عملہ پوری ذمہ داری سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے گا۔ پولیو کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز کے علاوہ تمام ای ڈی اوز اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی