counter easy hit

ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا

DCO Nankana District Price

DCO Nankana District Price

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہونے کے نتیجے میں پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے کرائے کم ہونے کے بعد اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے ۔ ان خیالیات کا اظہار ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان نے ڈی سی او آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کیا۔ ڈی سی او ننکانہ نے گھی، آٹا، دالوں سمیت مٹن، بیف، چکن، دودھ، دہی اور دیگر اشیاء کے نرخوں کا جائزہ لیا اور ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری غلام رضا بھٹی کو ہدایات جاری کیں کہ وہ دوبارہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کریں۔پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں قصابوں سمیت دودھ ، دہی فروشوں نے بھی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جس کا جائزہ لینے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر شاہ زیب حسنین، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز کے علاوہ ضلع کے دیگر افسران، تاجر تنظیموں کے رہنما، سماجی کارکن سمیت کنزیومرز نے شرکت کی اور اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔