پاکستان کی ایک عدالت نے پچیس سالہ نوجوان کو فیس بُک پر فرقہ ورانہ پوسٹ شائع کرنے کے جرم میں تیرہ برس قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
لاہور: (یس اُردو) غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پچیس سالہ نوجوان رضوان حیدر کو فرقہ ورانہ نفرت کو فروغ دینے سمیت دو اور الزامات کے تحت 13 سال قید کی سزا سنائی۔ مجرم نے رواں سال جنوری میں قابل اعتراض مواد پر مبنی ایک پوسٹ شائع کی تھی۔