لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)تحریک لبیک یارسول اللہ کے صوبائی راہنما ء سجادہ نشین آستانہ عالیہ اعوان شریف صاحبزادہ پیرمحموداحمدمفتی اعوانی نے لالہ موسیٰ میں غازی ملک ممتازقادری شہیدکے درجات کی بلندی کیلئے ختم قل کی محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غازی ملک ممتازقادری کو پھانسی اسلام پرایک بہت بڑاحملہ ہے اگرہم اب بھی نہ جاگے تو دشمن اسلام کو نقصان پہنچانے کو کوئی حربہ ہاتھ سے جانے نہیں دے گا،غازی ملک ممتازقادری کی شہادت کے بعدپوراعالم اسلام دکھ اور صدمے میں مبتلاہے ،اگرہم جس طرح اب نکلے ہیں چندروزپہلے نکل آتے تو ہمارااسلامی ہیروآج ہم میں موجودہوتا،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے دورحکومت میں ہمارے غازی ناموس رسالت کو پھانسی ہوئی ہم مسلم لیگ(ن) کا بائیکاٹ کرتے ہیں اور آزادکشمیرکے انتخابات میں ن لیگ کا مکمل بائیکاٹ کریں گے،انہوں نے غازی سیدفرازنویددھامہ کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ حکمران دین کے ساتھ نہ جانے کیاکرنے جارہے ہیں،اب ہمیں اٹھناہوگااور غازی ملک ممتازقادری شہیدکے نقش قدم پرچلتے ہوئے حکمرانوں کو روکناہوگا،تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمداصغرتوحیدی نے کہاکہ غازی ملک ممتازقادری شہیدتو دنیاسے چلے گئے ہیں لیکن وہ ہمارے لئے اور حکمرانوں کیلئے پیغام چھوڑگئے ہیں ،غازی ملک ممتازقادری نے جس طرح ہنستے ہوئے پھانسی کے پھندے کو قبول کیااس سے مغرب نوازحکمرانوں اور ان کے آقاؤں کو پیغام پہنچ گیاہے کہ مسلمان اپنے آقاکی عزت وناموس اور دین پرکوئی آنچ نہیں آنے دینگے،غازی ممتازقادری شہیدامت مسلمہ کا ہیروہے اور اس صدی کا عظیم عاشق رسول ﷺ ہے جس کو ہم جتنابھی خراج تحسین پیش کریں کم ہے،ختم قل سے مولاناغلام ربا نی چشتی،مولاناعطاء اللہ کیلانی ،مولاناغلام مرتضیٰ طیب،پروفیسرمحمدعلی طاہر،صاحبزادہ عبدالواحدسیالوی نے بھی خطاب کیا۔