لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی کاروباری شخصیت جنرل کونسلر ایم ڈی گورسی ٹریولز لالہ موسیٰ چوہدری آفتخار گورسی آف چک اخلاص نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بے لوث خدمت کا جذبہ لے کر سیاست کے میدان میں اترے ہیں اللہ تعالیٰ نے عظیم کامیابی سے نوازا ہمارامشن بے لوث خدمت ہے اس کیلئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں چوہدری افتخار گورسی نے مزید کہا انشاء اللہ فنڈز حاصل کرکے علاقائی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کراؤں گا اور علاقائی تعمیرو ترقی میں اہم کردارادا کروں گا بے لوث خدمت کے اس مشن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے