پیرس(عمیر بیگ)موجودہ حکومت مہنگائی کم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ،پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود مارکیٹ کی کسی چیز کے نرخ کم نہیں ہوئے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنمااقبال طاہر نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتیں کم کر کے حکمرانوں نے اپنے چند سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچایا ہے ، مہنگائی کا طوفان اپنی جگہ آج بھی موجود ہے ،عالمی مارکیٹ میں پٹولیم مصنوعات میں زبردست کمی ہوئی ہے لیکن حکموت اعدادوشمار غلط طور پر پیش کر رہی ہے،حکمران میڈیا میں اپنی جے جے کار میں مصروف ہیں، حکمرانوں نے عالمی سطح پر ہی عوام کو دھوکہ نہیں دیا ،اندرون ملک میں بھی عوام سے فراڈ کیا جا رہا ہے