ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ہم خود سدھریں گے تو سدھرے گا پاکستان مشن بارے بیداری عوام مہم کے سلسلہ میں جماعت اسلامی کے مر کزی رہنماؤں کا ننکانہ کا دورہ ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مرکزی دفتر جماعت اسلامی ننکانہ میں ہم خود سدھریں گے تو سدھرے گا پاکستان مشن بارے بیداری عوام مہم کے سلسلہ میں مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فرید احمد پراچہ نے کہا کہ ہم ملکی سطح پر اس مہم کو شروع کر رہے ہیں تاکہ ملک میں اسلامی نظام کو قائم کروا سکیں جبکہ پنجاب اسمبلی سے حقوق نسواں بل کو پاس کرنے اور ممتاز قادری کی پھانسی کی پروزور مذمت کرتے ہیں سوالوں کے جواب پر انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی کو یہ علم نہ ہے کہ اس بل کو نافذ کرنے کے بعد خاندانی نظام کا شیرازہ بکھرنے کیساتھ ملک میں گھر گھر میاں بیوی کے جھگڑے شدت اختیار کر جائیں گے جماعت اسلامی ضلع ننکانہ کے رہنماؤں زاہد ندیم ، ملک محمد اسلم ، شیخ فخر اقبال اور ثاقب ظفر کے علاوہ اس موقع پر درجنوں کارکن بھی موجود تھے ۔