کوٹلہ قاسم خاں (شمشا دچوہدری )حکومت بلدیاتی نمائندوں کی طرح معذور افرا د کو بھی انتظار کرا رہی ہے معذور افراد جن کا اندراج ہوچکا ہے ان کو امداد کی قسط جاری کی جائے تاکہ یہ لوگ حکومتی امداد سے مستفید ہوسکے ان خیالا ت کا اظہار PPPکے راہنما چوہدری غضفر علی نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والی ممبران کو بھی فوری اختیار کی منتقلی عمل میں لائی جائے تاکہ نچلی سطح کے مسائل جلد حل ہوں