لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )قومی الیکشن سے قبل ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے وعدہ کیا تھا کہ دربار عبداللہ شاہ المعروف بری امام سرکار “گاکھڑی “سے جی ٹی روڈ تک سڑک بناکر دوں گا آپ ہمیں ووٹ دیں اور دلوائیں بھی ہم نے ان سے وعدہ کیا اور وعدے کے مطابق ان کو وٹ بھی دئیے اوردیگر لوگوں سے دلوائے بھی لیکن افسوس صد افسوس الیکشن جتنے کے بعد تین سال بھی گزر گئے ایم این اے کو ہم یاد نہیں رہے ان خیالات کا اظہار سجادہ گدی نشین دربارہ عالیہ عبدالل شاہ المعروف بری امام سرکار “گاکھڑی”سائیں اسلم نے ایک خصوصی ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم آج تک چوہدری جعفر اقبال کی راہ دیکھ رہے ہیں کہ وہ کب تشریف لائیں گے اور اپنے وعدے کے مطابق ہمیں سڑک بنا کر دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ ایم این اے روایتی سیاستدانوں کی طرح جھوٹا وعدہ کرکے گئے ہیں اور انہوں نے سڑک کوئی نہیں بنا کردی لیکن ہم پھر بھی انتظار کریں گے اور آنے والے الیکشن تک انتظار کرتے رہیں گے