کھاریاں( نیئر صدیقی سے)کھاریاں شہر کا درمیانی نالہ کسی مسیحا کا منتظر۔ نالے کے دونوں اطراف میں گندگی کے ڈھیر ، شہر میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ، تفصیلات کے مطابق کھاریاں شہر کے وسط سے گزرنے والے گندے نالے کے عرصہ دراز سے صفائی نہیں ہوئی ۔ شہر بھر کے کوڑے کا مرکزہونے کی وجہ سے دن بدن اس کی چوڑائی کم ہوتی جا رہی ہے ۔ ٹی ایم اے کی طرف سے صفائی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کی توجہ کئی بار اس کی طرف مبذول کرائی گئی ہے لیکن اس بنیادی عوامی مسئلہ کے حل کیلئے کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نالے کی صفائی کروا ئی جائے اور کوڑے کیلئے جگہ جگہ ڈرم رکھوائے جائیں۔ تاکہ دونوں طرف بسنے والے عوام مچھروں کی بہتات کی وجہ سے ڈینگی وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔