لالہ موسیٰ(بلال منشاء بٹ) پنجاب بھر کے کیٹگری AاورBکے5483سکولوں میں سے اکثر سکولوں کے سیکیورٹی کیمروں کا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور اپنے متعلقہ ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز سے رابطے منقطع ہونے کا انکشاف،جبکہ سیکیورٹی کیمرے چیک کرانے کی مد میں ہر ماہ فی سکول 800سے زائد فیس وصول کی جا رہی ہے ،تفصیلات کے مطابق ۔بتایا جاتا ہے کہ صوبہ بھر کے کیٹگری Aاور Bکے قریباً 5483سکولوں کے سیکیورٹی کیمروں کا لنک ماضی میں پی آئی ٹی بورڈ پنجاب اور متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز دفاتر سے تھا،تاہم اب اکثر سکولوں کا رابطہ سیکیورٹی کیمروں کی خرابی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے مذکورہ تینوں دفاتر سے منقطع ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،اس سلسلہ میں پی آئی ٹی بورڈ کے فون نمبر 35880062رابطہ کیا گیا تاہم رابطہ نہ ہو سکا ،اس سلسلے میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ سیکیورٹی کیمروں کی ماہانہ چیکنگ کے نام پر من پسند افراد کو ٹھیکہ دے کر ماہانہ فیس کے نام پر ہزاروں روپے بٹورے جا رہے ہیں،جبکہ اکثر سیکیورٹی کیمروں کی صورت حال تسلی بخش نہیں ہے