لالہ موسیٰ(بلال منشاء بٹ) گجرات میں صنعتی نمائش کا انعقاد ، لالہ موسیٰ کے دونوں تھانے خالی، پولیس فورس صنعتی نمائش پر تعینات، عوام کو عدم تحفظ کا شکار ہیں،تفصیلات کے مطابق گجرات ظہور الہیٰ اسٹیڈیم میں صنعتی نمائش جاری ہے وہاں وی آئی پی افراد کی سیکیورٹی کیلئے لالہ موسیٰ کے دونوں تھانوں تھانہ صدر اور تھانہ سٹی کی پولیس فورس کو وہاں تعینات کر دیا گیا ہے،جس سے تھانے خالی ہو گئے ہیں اور لوگوں کے اس حوالے سے مسائل بڑھ گئے ہیں،اگر ان علاقوں میں کوئی ناخوشگوار واقعہ ہو جائے تو پولیس وہاں پر کہاں سے اور کیسے پہنچے گی ، ارباب اختیار کو موجودہ حالات کے تناظر میں غور کرنا ہو گا تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے نبٹا جا سکے۔